علی گڑھ: اتر پردیش کے علی گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما روبی خان کے خلاف فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔ روبی خان نے گنیش چتُرتھی کے موقع پر گنپتی کی پوجا کی تھی۔ اس معاملے میں روبی خان نے کہا کہ ان کے خلاف فتویٰ جاری کرنا تفریق کے مترادف ہے۔ Utter Pradesh BJP Leader Ruby Khan
Fatwa Against Muslim BJP Leader گھر میں گنیش کی مورتی رکھنے پر مسلم بی جے پی رہنما کے خلاف فتویٰ - fatwa against BJP Muslim Leader
علی گڑھ بی جے پی مہیلا مورچہ کی ڈویژنل نائب صدر روبی خان نے اپنے گھر میں گنیش کی مورتی رکھی جس کے بعد ان کے خلاف دیوبند کے ایک مفتی نے فتویٰ جاری کیا ہے۔ Ruby Khan Install Ganesh Statue
علی گڑھ بی جے پی مہیلا مورچہ کی ڈویژنل نائب صدر روبی خان
دراصل معاملہ اتر پردیش کے علی گڑھ کا ہے۔ یہاں گنیش چترتھی کے موقع پر مسلم بی جے پی رہنما روبی خان نے اپنے گھر میں بھگوان گنیش کی مورتی رکھی ہے اور اس کی پوجا ارچنا کر رہی ہے۔ اس کی مخالفت میں دیوبند کے مفتی اعظم نے فتویٰ جاری کیا ہے۔ مفتی ارشد فاروقی نے اسے غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اپنےگھر میں گنیش کی مورتی رکھنے والی روبی آصف خان بی جے پی مہیلا مورچہ کی ڈویژنل نائب صدر ہیں۔ گنیش کی مورتی کی تنصیب کے بعد سے وہ مسلسل سُرخیوں میں ہیں۔