ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے ہربنش موہال علاقے میں ایک شخص نے خود اپنے بیٹے کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لگا کر خود کشی کرلی ہے۔
اطلاع کے مطابق ہربنش موہال علاقے کے گڑریا محلہ میں واقع ملن بلنڈنگ باشندہ ہیمنت کنوڈیہ ایل آئی سی ایجنٹ تھے، اور فی الحال وہ اپنے بیٹے انئے کے ساتھ رہتا تھے۔
پولیس نے بتایا کہ بدھ کی شام کو اس کے بڑا بھائی اس کو کال کررہے تھے، لیکن ان کا فون نہیں اٹھا، جس کے بعد اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور وہ سبھی بھائی کے فلیت پر پہنچے۔
کانپور میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک شخص نے اپنے بیٹے کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لگا کر خود کشی کرلی انہوں نے آواز دی، اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر وہ دروازہ کو دھکا دے کر توڑا، اور کمرے کے اند رداخل ہوئے۔
جہوں انہوں نے دیکھا کہ ایک پھندے پر انئے کی لاش اور دوسرے پر ہیمنت کی لاش لٹکی ہوئی ملی ہے، اہل خانہ نے اس کی اطلاع پولیس کودی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بیوی کی موت کے بعد سے ایل آئی سی ایجنٹ پریشان رہا کرتے تھے، جس کی وجہ سے اس نے ایسا قدم اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ وہاں سے کوئی بھی ایسا سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے، تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، اور آگے کی جانچ شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد ہی آگے کی کاروائی کی جائے گی، تاکہ حقیقیت کا پتہ لگایا جاسکے۔