علیگڑھ:اکثر بچوں کے لاپتہ یا ان کے اغوا کرنے کے واقعات پیش اتے رہتے ہیں کبھی بچے خود ہی اپنی مرضی سے گھر سے بھاگ جاتے ہیں تو کبھی ان کو اغوا کر لیا جاتا ہیں۔ ان کے پتہ لگنے کے بعد ہی معلوم چل پاتا ہے کہ ان کو اغوا کیا گیا تھا یا خود ہی گھر سے بھاگ گئے تھے۔ فی الحال ان تمام طرح کے واقعات میں پولیس کا اہم رول ہوتا۔ اسی لیے والدین پولیس پر بھروسہ کرتے ہوئے انتظار کرتے ہیں لیکن جب ایسی صورتحال میں پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہوتے دکھائی دیتی ہے تو والدین اور بھی پریشان ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کی امیدیں پولیس سے وابستہ ہوتی ہیں۔
لاپتہ نابالغ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ روز سے ہم اور ہمارے بچے بہت پریشان ہیں، رو رو کر برا حال ہو گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بچی کو جلد ہمارے سامنے لایا جائے۔ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے، والد کا کہنا ہے کہ پولیس چھان بین کر رہی ہے جیسے ہی ان کو کوئی سراغ ہاتھ لگے گا تو وہ بچی کو ڈھونڈ لیں گے لیکن وہیں۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی بچی کو ایک اغوا گیا ہے۔ پولیس اس پورے معاملے میں کوئی کاروائی کرتی نظر نہیں ارہی ہے جس سے وہ اور پریشان ہیں، نابالغ بچی کا گھر سے لاپتہ ہونے سے دیگر بچے بھی پریشان ہیں۔