اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک گلاس دودھ کےلیے بیٹے کا قتل - باپ بیٹے

اترپردیش کے پیلی بھیت میں ایک گلاس دودھ پر تنازعہ کے چلتے باپ نے اپنے بیٹے کو مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردیا اور خود کو بھی ہلاک کرلیا۔

Father kills son over a glass of milk in UP
ایک گلاس دودھ کےلیے باپ نے بیٹے کو گولی مارکر ہلاک کردیا

By

Published : Apr 8, 2020, 3:21 PM IST

پرنپور کے سوہانا گاؤں میں یہ دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے بیٹے کو ہلاک کرکے خود کو بھی ہلاک کردیا۔

اطلاعات کے مطابق 55 سالہ گرمک سنگھ اور 16 سالہ بیٹے کے درمیان دودھ کی مقدار کو لیکر تنازعہ ہوا تھا، باپ نے بیٹے پر زیادہ دودھ پینے اور اسے کم دودھ دینے کا الزام لگایا تھا جبکہ اس کی اہلیہ اور بیٹی دور تھیں۔

گرمک سنگھ نے بیٹے اور بھائی اوتار سنگھ (جس نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تھی) کو گولی ماری اور خود کو بھی گولی مارلی۔

باپ اور بیٹے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ اوتار کو فوری ہستپال منتقلکیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرک سنگھ کے بھائی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details