اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: چوری کے زیورات خریدنے والے باپ اور بیٹے گرفتار - سنار کیلاش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر 24 پولیس نے گذشتہ روز پکڑے گئے لٹیروں کی نشاندہی پر لوٹ کی زیورات سستے داموں میں خریدنے والے دو سنار کیلاش اور وید پرکاش (باپ۔بیٹے) کو گرفتار کیا ہے۔

father and son arrested for buying stolen jewellery in noida uttar pradesh
چوری کے زیورات خریدنے والے باپ اور بیٹے گرفتار

By

Published : Dec 1, 2020, 5:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں چین اسنیچر لوٹ کی زنجیروں کو ملزمین سنار کیلاش اور وید پرکاش کو فروخت کرتے تھے جو ان زنجیروں کو گلا کر فروخت کر دیتے تھے۔

چوری کے زیورات خریدنے والے باپ اور بیٹے گرفتار

گذشتہ روز سیکٹر 24 پولیس نے اڈوب چوراہا سے مورنا کی طرف جانے والی شاہراہ پر تصادم کے بعد دو بدمعاش منو عرف راہل عرف روہت اور انیل عرف انو کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو قیام کے سو سال مکمل

ملزم مونو عرف راہل عرف روہت بین ریاستی لٹیرا ہے جو این سی آر اور حیدرآباد (تلنگانہ) میں چین اسنیچنگ (زنجیر جھپٹ ماری) کی بہت ساری وارداتوں کو انجام دے چکا ہے۔ حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں اس کے خلاف چین لوٹنے کے 11 مقدمات درج ہیں۔ ان وارداتوں میں سنار کیلاش بھی ملوث رہا ہے۔

سنار کیلاش بھی ملزم مونو کے ساتھ حیدرآباد گیا تھا۔ مونو کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ وہیں، سنار کیلاش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

پولیس نے پکڑے گئے ملزمین کو تفتیش کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details