اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: والد نے بیٹی پر لگایا چوری کا الزام

ضلع امروہہ کے ادم پور پولیس نے 38 لاکھ روپے کی چوری کا انکشاف کرتے ہوئے اس واردات میں گھر کے مالک کی بیٹی اور اس کے معشوق سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

والد نے بیٹی پر لگایا چوری کا الزام
والد نے بیٹی پر لگایا چوری کا الزام

By

Published : Feb 16, 2020, 5:23 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے ادم پور پولیس اسٹیشن علاقے کے تاروولی گاؤں میں 7 فروری کو دودھ پنیر کے تاجر راجندر سنگھ کے گھر 38 لاکھ روپے کی چوری کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تھی۔

راجندر سنگھ کے مطابق اس نے اپنا ایک مکان فروخت کیا تھا اور کسی دیگر جگہ مکان کی تعمیر کرائی جس کے سبب رقم کو اس نے گھر پر رکھا تھا لیکن اس کے گھر پر رکھی اس خطیر رقم کو نامعلوم چوروں نے چورا لیا۔

والد نے بیٹی پر لگایا چوری کا الزام

پولیس کو یہ معاملہ ہضم نہیں ہو رہا تھا لیکن پھر بھی پولیس نے راجندر سنگھ کی تحریر پر مقدمہ درج کیا اور پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ گھر میں چوری کی واردات کسی اور نے نہیں بلکہ اس کے پیچھے راجندر سنگھ کی بیٹی اور اس کے معشوق کا ہاتھ ہے۔

دراصل جاگرن پارٹی میں کام کرنے والے کلدیپ کا راجندر سنگھ کی بیٹی سے معاشقہ ہو گیا تھا ، جس کے بعد راجندر سنگھ کی بیٹی کلدیپ سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن پیسوں کی کمی کی وجہ سے کلدیپ کی شادی نہیں ہو رہی تھی، اس اندھی محبت نے راجندر سنگھ کی بیٹی کو اس کے اپنے گھر میں چوری کرنے پر مجبور کردیا اور کلدیپ کے ساتھ مل کر اپنے والد کی 38 لاکھ روپئےکی رقم چوری کرلی۔

چوری کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے راجندر سنگھ کی بیٹی کو اس کے معشوق کلدیپ اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی اب بھی فرار ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details