اردو

urdu

ETV Bharat / state

جون پور: سکہ اچھال کر دو امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ - جون پور میں پنچایت انتخابات کی گنتی

جون پور میں پنچایت انتخابات کی گنتی کے دوران ، چار امیدواروں کو برابر ووٹ حاصل ہوئے تھے، جس کے بعد انتظامیہ نے سکہ اچھال کر فاتح قرار دیا۔

جون پور: سکہ اچھال کر دو امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ
جون پور: سکہ اچھال کر دو امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ

By

Published : May 4, 2021, 1:49 PM IST

اترپردیش کے ضلع جون پور میں پنچایت انتخابات کی گنتی کے دوران ، چار امیدواروں کو برابر ووٹ ملے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے سکہ اچھال کر فاتح قرار دیا گیا۔

جس سے سمرجیت گاؤں کا مکھیا تو مہیندر موریہ علاقہ کے پنچایت رکن بن گئے۔

سکرارا ترقیاتی بلاک کی گرام سبھا مجھولی کے پردھان عہدہ کیلئے سمر جیت اور ونود دونوں کو 205 205 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ آر او منیش رائے اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر چھوٹے لال تواری نے دونوں کی رضامندی سے اتفاق کیا۔ اور سکہ اچھال کر سمرجیت فاتح قرار دے دیا گیا۔

دوسری طرف کھوٹن ڈیولپمنٹ بلاک کے انگلی گاؤں سے علاقہ پنچایت رکن کے دو امیدوار مہیندر ناتھ موریہ اور رامیشور یادو نے 190-190 ووٹ حاصل کیے تھے دونوں کی رضامندی سے ، آر او نے سکہ اچھالا اور قسمت کی دیوی مہیندر ناتھ موریہ پر مہربان رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details