نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا کے سیکٹر 24 تھانہ کے تحت ایلیویٹڈ روڈ پر دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ٹریفک پولیس کی مدد سے گاڑی کو جائے وقوع سے ہٹا دیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے فرانزک ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے۔یہ سڑک حادثہ سیکٹر 24 تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ جہاں دیر رات ایک تیز رفتاری گاڑی بے قابو ہو گئی۔ ڈرائیور کا کار پر سے کنٹرول ختم ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
اس حادثے میں خاتون بھومیکا جادون کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ رابن، پربھاش، ارپت، ابھیشیک اور شویتا اسپتال میں داخل ہیں۔ جن کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔متوفیہ خاتون کی شناخت درپن کالونی، گوالیار کی بھومیکا جدون کے طور پر کی گئی ہے، جو نوئیڈا کی ایک کمپنی میں کام کرتی تھی۔ رات گئے سیکٹر 18 میں پارٹی کرنے کے بعد کار سوار سیکٹر 62 کی طرف جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے وقت تمام لوگ نشے میں تھے۔