اردو

urdu

اے ایم یو محقق نے خوشبودار پودوں سے تیل کشید کرنے کا انوکھا طریقہ دریافت کیا

By

Published : Jul 15, 2021, 8:35 PM IST

خوشبودار پودے سے تیل نکالنا ایک دقت طلب کام ہے اور اس کے لیے خاصا وقت درکار ہوتا ہے۔ لیکن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے باٹنی شعبہ کے پروفیسر مسرور خان نے پودوں سے عطر اور تیل کشید کرنے کا جدید طریقہ دریافت کیا ہے، جس میں انڈکشن کوکر اور انڈکشن ہیٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔

fast oil recovery devised design by amu professors
اے ایم یو محقق نے خوشبودار پودوں سے تیل کشید کرنے کا انوکھا طریقہ دریافت کیا

جہاں کورونا وبا نے ایک بار پھر انسانی زندگی کو پوری طرح سے متاثر کر گھروں میں ہی رہنے کو مجبور کردیا تھا۔ وہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ باٹنی کے پروفیسر مسرور خاں، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم اور ڈاکٹر طارق آفتاب نے لاک ڈاؤن کا صحیح استعمال کر کے گھر پر ہی رہ کر ایک پروجیکٹ تیار کیا، جس کے ذریعے ایک کلو پودینے سے صرف 45 منٹ میں ہی تیل کشید کیا جا سکتا ہے جب کہ مروجہ طریقہ سے اس کام میں تقریباً 3 گھنٹے خرچ ہوتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

دوسری جانب اس عمل میں بجلی کا خرچ ایک چوتھائی سے بھی کم ہوتا ہے۔ تیسرا یہ کہ مروجہ طریقے میں قریب 250 لیٹر پانی ٹھنڈائی کے خاطر خرچ ہوتا ہے جبکہ اس طریقے میں صرف ایک یا دو کلو برف کا خرچ ہے۔

اس کے علاوہ کام کی جگہ پر زیادہ گرمی پیدا نہیں ہوتی۔ اس ٹیکنیک کا نام انہوں نے ایف او آر ٹی یعنی فاسٹ اینڈ ریکوری ٹیکنیکل رکھا ہے۔

یہ مروجہ طریقہ سے تقریباً چار گنا تیز ہے اور اس طریقے سے منتھا، پیپر منٹ، یوکلپٹس، گلاب، لیمن گراس، تلسی وغیرہ کا تیل آسانی سے کشید کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد نعیم نے خصوصی گفتگوں میں بتایا کہ اس تکنیک کے ذریعے ایک کلو پودینے سے صرف 45 منٹ میں تیل کشید کیا جا سکتا ہے جبکہ مروجہ طریقے سے اس کام میں تقریباً تین گھنٹے خرچ ہوتے ہیں۔ دوسری جانب اس عمل میں بجلی کا خرچ ایک چوتھائی سے کم ہوتا ہے۔ تیسرا یہ کہ مروجہ طریقے میں قریب 250 لیٹر پانی ٹھنڈائی کے خاطر خرچ ہوتا ہے جب کہ اس طریقہ میں صرف ایک یا دو کلو برف کا خرچ ہے۔ اس کے علاوہ کام کی جگہ زیادہ گرمی پیدا نہیں ہوتی۔

اے ایم یو محقق نے خوشبودار پودوں سے تیل کشید کرنے کا انوکھا طریقہ دریافت کیا

پروفیسر مسرود خان نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں ڈاکٹر محمد نعیم اور ڈاکٹر طارق آفتاب کا بھی تعاون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تکنیک کو بھارتی حکومت سے پیٹنٹ کرانے کے لئے پیش رفت کی جاچکی ہے۔ اس سے قبل نینوزرات (Nanoparticles) کے ذریعے پیپر منٹ کی پیداوار کو بڑھانے پر ایک پیٹنٹ کرا چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر مسرور خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور امریکا کی اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی نے پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا ہے۔ وہ تقریباً 40 سال سے تحقیق اور درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب تک ان کے 200 مقالے معیاری جرائد میں شائع ہوچکے ہیں اور انہوں نے ادویاتی پودوں پر ایک درجن سے زیادہ کتاب تصنیف کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details