اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: فرزانہ بیگم میموریل فری میڈکل کیمپ کا انعقاد - مریضوں نے بھی کیمپ کے کنوینر کی تعریف کی

عوام کو مفت طبی سہولیات اور یونانی پیتھی کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت اترپردیش کے بارہ بنکی میں فرزانہ بیگم میموریل فری میڈکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، میڈکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔

فرزانہ بیگم میموریل میں یونانی میڈکل کیمپ کا اہتمام
فرزانہ بیگم میموریل میں یونانی میڈکل کیمپ کا اہتمام

By

Published : Aug 26, 2021, 8:04 PM IST

یونانی میڈکل کیمپ کے کنوینر حکیم اے ایچ عثمانی نے بتایا کہ اس کیمپ کا اصل مقصد عوام کو مفت طبی سہولیات اور یونانی پیتھی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'وہ ہر برس 5-6 میڈکل کیمپ منعقد کرتے ہیں اور تقریبا 200 سے 250 مریض کیمپ سے استفادہ حاصل کرتے ہیں'۔

بارہ بنکی: فرزانہ بیگم میموریل فری میڈکل کیمپ

انہوں نے کہا کہ ان میڈکل کیمپ کا مثبت نتیجہ یہ ہے کہ یہاں جو ایک دفعہ آتا ہے وہ یونانی کا قائل ہوتا ہے اور مسلسل یونانی کا علاج کرانے لگتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں ہر طبقے کے لوگ آتے ہیں، وہ اس کیمپ کے تمام اخراجات خود ہی برداشت کرتے ہیں کچھ دواؤں کی کمپنیاں بھی اس میں تعاون کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:محمد نوشاد کو سماجوادی پارٹی یوتھ بریگیڈ کا ریاستی سکریٹری مقرر کیا گیا

کیمپ میں آنے والے مریضوں نے بھی کیمپ کے کنوینر کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو کافی مدد ملتی ہے'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details