اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرخ آباد: گنگا میں چار لڑکے ڈوب گئے، دو لاپتہ - فرخ آباد نیوز

پولیس نےبتایاکہ گنگا پنچال گھاٹ درواسا آشرم کےسامنےگنگا میں چار نوجوان گہرے پانی میں ڈوبنے لگے۔ ساتھیوں کی چیخیں سن کر غوطہ خوروں نے دو نوجوانوں کو باہر نکالا اور دو کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

گنگا میں چار لڑکے ڈوب گئے، دو لاپتہ
گنگا میں چار لڑکے ڈوب گئے، دو لاپتہ

By

Published : Sep 12, 2021, 4:43 AM IST

اترپردیش کے فرخ آباد ضلع کے پنچال گھاٹ پر گنگا میں نہاتے ہوئے چار لڑکے ڈوب گئے ، جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ میودروازہ علاقہ کے گاؤں جسمئی کے رہنے والے ابھے راٹھور (17) ، گورو (17) ، ابھیشیک (19) اور دو دیگر اسکول کے لیے روانہ ہوئے لیکن منصوبہ بناکر گنگا پنچال گھاٹ نہانے کے لئے پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:شاملی میں نوجوان کا پیٹ پیٹ‌ کر قتل

انہوں نے بتایا کہ گنگا پنچال گھاٹ درواسا آشرم کے سامنےتمام لڑکے گنگا میں نہانے کے لیے اتر آئے۔ اس دوران چار نوجوان گہرے پانی میں ڈوبنے لگے۔ ساتھیوں کی چیخیں سن کر غوطہ خوروں نے دو نوجوانوں کو باہر نکالا اور دو کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

پولیس کے غوطہ خور لاپتہ لڑکوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details