اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farmers Will Vote Against BJP: کسان ووٹ کی چوٹ سے بی جے پی سے بدلہ لیں گے - Farmers will take revenge on BJP for hurting votes

آئندہ الیکشن UP Election 2022 میں کسان، بی جے پی کی اس آمرانہ حکومت میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کا بدلہ لیں گے۔ بلڈرز نے علاقائی عوامی نمائندوں اور کرپٹ اہلکاروں کی ملی بھگت سے کسانوں کی زمینوں پر بغیر معاوضے کے قبضہ کر رکھا ہے۔ Farmers will take revenge on BJP for hurting votes

ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

By

Published : Jan 26, 2022, 11:53 AM IST


دادری: اتر پردیش نوئیڈا کے دادری سے ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد کے امیدوار راج کمار بھاٹی نے انتخابی مہم کے دوران دادری کے ایم ایل اے پر حملہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کسانوں کے مفاد کی بات کی ہے۔ راجکمار بھاٹی نے کسانوں سے کئی وعدے کئے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سٹی کے متاثرہ کسانوں کو بی جے پی کی اس آمرانہ حکومت کے دور میں دیپاولی کا تہوار جیل میں منانا پڑا لیکن ہمارے علاقائی ایم ایل اے اور ایم پی نے انتظامیہ کی طرف سے کسانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے کسان اب اس ظلم اور بے عزتی کا بدلہ 10 فروری کو ووٹ کی چوٹ سے لیں گے۔ راج کمار بھاٹی نے یہ باتیں دادری اسمبلی حلقہ کے بشنولی، کھیڑا ہاتھی پور، دورئی، کچیدا، موج پور، چدولی، کلدا اور دجانہ گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران کہیں۔

کسانوں سے کئے وعدے:

اس دوران راجکمار بھاٹی نے کسانوں سے وعدہ کیا کہ حکومت بنتے ہی وہ سب سے پہلے بی جے پی کی اس آمرانہ حکومت میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کا بدلہ لیں گے۔ بلڈرز نے علاقائی عوامی نمائندوں اور کرپٹ اہلکاروں کی ملی بھگت سے کسانوں کی زمینوں پر بغیر معاوضے کے قبضہ کر رکھا ہے، پہلے کسانوں کی ان زمینوں کو واگزار کرانے کا کام کیا جائے گا لیکن کسی بھی صورت کسانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا

یہ بھی پڑھیں:



علاقائی ایم ایل اے پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے عوامی نمائندوں کی ناکامی ہے کہ آج ہمارے نوجوان بڑی تعداد میں بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ عوامی نمائندوں نے ہر سطح پر سماج کو نیچا دکھانے کا کام کیا ہے چاہے وہ راجہ مہر بھوج کے مجسمے پر نام کا معاملہ ہو یا کسانوں کی عزت اور نوجوانوں کے روزگار کا معاملہ ہو۔ اس بار یہی عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details