ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں بھارت کے آنجہانی وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر عظیم الشان پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی صدارت میں وکاس بھون کے احاطے میں یہ پروگرام کسان سمان دیوس کی حیثیت سے منایا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ 'ملک ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھےگا، چودھری چرن سنگھ کی خواہش تھی کہ ملک کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو، فصلوں کے بہتر معاوضے ملے اور کسانوں کے وقار کا تحفظ ہو۔'
انہوں نے بتایا کہ 'کسان سمان دیوس کے موقع پر وکاس بھون میں مختلف محکموں کے اسٹال لگائے گئے۔ چیف ڈویلپمنٹ آفیسر کی طرف سے نامیاتی زراعت پر خصوصی زور دیا گیا۔ ڈپٹی ایگریکلچر ڈائریکٹر نے محکمہ زراعت کے تمام منصوبوں کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی۔