اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت کسانوں کے مفاد کے لیے کام کر رہی ہے' - etv bharat urdu news noida

نوئیڈا میں کسانوں کے لئے چلائی جا رہی مختلف فلاحی اسکیمز کے بارے معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ بلاک سطح کے اس پروگرامز میں گرینڈ اسٹالز بھی لگائے گئے۔ پروگرام میں 400 سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔

'حکومت کسانوں کے مفاد کے لیے کام کر رہی ہے'
'حکومت کسانوں کے مفاد کے لیے کام کر رہی ہے'

By

Published : Jan 13, 2021, 8:28 PM IST

ایک طرف جہاں کسان زرعی قوانین کے خلاف دہلی سرحد پر احتجاج کر رہے ہیں وہیں، دوسری طرف نوئیڈا کے سرکاری افسران مرکزی حکومت اور یو پی کی ریاستی حکومت کے ذریعہ کسانوں کے لئے چلائی جا رہی مختلف فلاحی اسکیمز کے بارے معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

'حکومت کسانوں کے مفاد کے لیے کام کر رہی ہے'

نوئیڈا میں کسانوں کے لئے چلائی جا رہی مختلف فلاحی اسکیمز کے بارے معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ بلاک سطح کے اس پروگرامز میں گرینڈ اسٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں 400 سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔

'حکومت کسانوں کے مفاد کے لیے کام کر رہی ہے'

اس موقع پر چیف ڈیولپمنٹ افیسر انل کمار سنگھ نے کہا کہ 'حکومت کاشتکاروں کے مفاد میں مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔'

اس موقع پر محکمہ زراعت کے ذریعہ اسکیم کے تحت ٹریکٹروں اور زرعی آلات اور کے سی سی کے 10 مستحقین کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیا گیا ہے۔

پروگرام میں قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کی تیار کردہ مصنوعات جیسے ماسک، دستکاری کی نمائش، نامیاتی زرعی مصنوعات کی نمائش اور دیگر محکموں کے اسٹال لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک: گئوکشی کے نئے قانون کے تحت پہلی گرفتاری

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر انور شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر منویر سنگھ، چیف ویٹرنری آفیسر، ڈسٹرکٹ ہارٹیکلچر آفیسر شیوانی تومر، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو وی پی اپادھیائے، ضلع پنچایت راج آفیسر وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details