ریاست اترپردیش کے نوئیڈا-دہلی سرحد پر زرعی قوانین کے خلاف تحریک کر رہے کسانوں کا کہنا ہے کہ 'کالے قوانین کی منسوخی اور واپسی کے علاوہ انہیں کچھ بھی منظور نہیں ہے۔ اگر یہ کالا قانون واپس نہیں لیا جائے گا تو دہلی جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا جائے گا۔'
کسانوں کا کہنا ہے کہ 'جب تک ہم دہلی نہیں جاتے یا حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی، ہماری تحریک مزید سخت ہوتی جائے گی۔ کب تک کسان بھیک مانگتے رہیں گے۔ اب ہم اپنا حق تحریک سے حاصل کریں گے۔'
کسانوں نے کہا کہ 'حویلیوں اور بنگلوں میں رہنے والے سرکاری نمائندوں کو کسانوں کی تکلیف کا احساس کیسے ہو گا۔'