اردو

urdu

بارہ بنکی: دھان کی پیداوار میں کمی ہونے سے کاشتکار پریشان

By

Published : Oct 18, 2020, 3:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں مشہور تاج دھان بیج کی ساکھ پر داغ لگ گیا ہے۔ یہاں کے کچھ کسانوں کی شکایت ہے کہ رواں برس تاج دھان میں دعوے کے مطابق پیداوار نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے مزید نقصان ہوا ہے اور کسانوں کو لاگت تک نکالنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس معاملے کی شکایت ضلع کے افسران سمیت وزیراعلیٰ تک کی جا چکی ہے لیکن نتیجہ صفر ہی ہے۔

farmers troubled over declining paddy cultivation in barabanki
دھان کی پیداوار میں کمی ہونے سے کاشتکار پریشان

قابل غور ہو کہ تاج دھان بیج اپنی پیداوار اور خاصیت کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ بارہ بنکی میں رواں برس اس کو خریدنے کے لئے کسانوں کو مزید جدوجہد کرنی پڑی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

کسانوں نے مہنگی قیمتوں پر اسے بلیک تک میں خریدا تھا۔ بارہ بنکی کے گلپروا کے کسان شیلیندر، کرولی کے انجنی کمار اور مجیٹھا کے اجئے ورما نے بھی تاج دھان بیج پر اعتماد کر کے اسے لگایا تھا۔ یہ کسان کئی برسوں سے تاج دھان لگاتے آ رہے ہیں۔

لیکن رواں برس ان کے کھیتوں میں تاج دھان کی پیداوار محض 40 فیصدی ہی ہوئی ہے۔ 60 فیصدی پیڑ خالی ہیں، جس کی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ کسانو‍ں کو اپنی لاگت تک نکالنا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

دیوبند: خواتین کی حفاظت اور بیداری کے لیے ریلی

مذکورہ کسانوں کا کہنا ہے اور بھی کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔ لیکن انہوں نے کھیت خالی کرنے کے لئے فصل تیار کر لی ہے۔ اس معاملے کی شکایت ضلع کے زرعی افسر سمیت وزیراعلیٰ تک سے کی جا چکی ہے، لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details