اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کسان لاک ڈاؤن اور خراب موسم سے پریشان

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں اس دفعہ خریف کی فصل کے متاثر ہونے کے مکمل امکانات ہیں۔ روا برس کے آغاز سے مسلسل خراب موسم اور پھر مارچ کے بعد سے نافذ لاک ڈاؤن سے کسانوں کو ان کی فصل کی مناسب قیمت نہیں مل پائی ہے، جس کی وجہ سے کسان اس دفعہ خریف کی فصل کی تیاری نہیں شروع کر پا رہے ہیں جبکہ خریف کی سب سے اہم فصل دھان کا وقت ہوچکا ہے۔

کسان لاک ڈاؤن اور موسم سے پریشان
کسان لاک ڈاؤن اور موسم سے پریشان

By

Published : May 31, 2020, 7:53 PM IST

بارہ بنکی سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں اس دفعہ خراب موسم نے کسانوں کی فصل کومزید متاثر کیا تھا، اس کی وجہ سے گیہوں کی پیداوار تقریباً آدھی ہی ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے بعد سے مارچ کے آخر میں کووڈ-19 کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن سے کسانوں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں مل سکی۔ ربی کی فصل کے بعد جن کسانوں نے سبزیوں کی کھیتی کی تھی وہ اپنی رقم تک نہیں چھڑا پائے ہیں۔

ان کی سبزیاں کوڑیوں کی قیمت میں فروخت ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے کسان مالی بحران کا شکار ہیں اور وہ خریف کی فصل کی تیاری نہیں کر پا رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے جو کسان آس پاس مزدوری کر کے کمائی کر لے تے تھے وہ بھی کچھ نہیں کر پائے ہیں۔ ان تمام مسائل کے علاوہ کسان مہنگائی کی مار سے بھی پریشان ہیں۔

کسان کے لئے دھان کے بیج اتنے مہنگے ہیں کہ انہیں خریدنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ ان مشکلات کی وجہ سے انہیں حکومت سے مدد کی درکار ہے، لیکن انہیں نہیں لگتا کہ ان کے مسئلے کم ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details