نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف ریل روکو مہم کے تحت آج احتجاجیوں نے بہار جانے والی دربھنگہ ایکسپریس 2566 کو دنکور ریلوے اسٹیشن پر 40 منٹ تک روکے رکھا۔ اس دوران مظاہرین نے مسافروں میں لسی تقسیم کئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ٹرینوں کو کسی بھی قیمت پر رکنے نہیں دیے گی، لیکن کسان مظاہرین نے اسٹیشن پر ٹرین کو روک کر اپنے ارادے اور عزم ظاہر کر دیے۔