اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر کلکٹریٹ میں کسانوں کا احتجاج - ملک میں جمہوریت اب باقی نہیں رہی

گوتم بدھ نگر کے ضلع کلکٹریٹ پر مظاہرہ کے دوران بھارتیہ کسان یونین کے رہنما پون کھٹانا نے کہا کہ "مودی حکومت کسان مخالف قوانین بنائے ہیں اور ان کے وزیر کھلے عام کسانوں کا قتل کر رہے ہیں۔

گوتم بدھ نگر کلکٹریٹ میں کسانوں کا احتجاج
گوتم بدھ نگر کلکٹریٹ میں کسانوں کا احتجاج

By

Published : Oct 5, 2021, 1:55 PM IST

نوئیڈا: لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف آج بھارتیہ کسان یونین نے گوتم بدھ نگر کے ضلع کلکٹریٹ پر مظاہرہ کیا۔ کسان نعرے بازی کرتے ہوئے ٹریکٹر کے ساتھ ڈی ایم آفس میں داخل ہوئے، جس کے بعد کلکٹریٹ میں افراتفری پھیل گئی۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ نے کلکٹریٹ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔

اس دوران بھارتیہ کسان یونین کے رہنما پون کھٹانا نے کہا کہ "مودی حکومت نے کسان مخالف قوانین بنائے ہیں اور ان کے وزیر کھلے عام کسانوں کا قتل کر رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ 'ملک میں جمہوریت اب باقی نہیں رہی۔ مکمل آمرانہ نظام چل رہا ہے'، بی جے پی حکومت کسانوں پر گولیاں چلوا رہی ہے، پھر بھی کسان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ جب تک مرکزی حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی، یہ تحریک اسی طرح جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:

پون کھٹانہ نے یہ بھی کہا کہ 'کسان اپنے سروں پر کفن باندھے ہوئے ہیں۔ اب تک 100 سے زائد کسان اس احتجاج میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں اتنے کسان کسی بھی تحریک میں شہید نہیں ہوئے۔


پون کھٹانہ نے مزید کہا ، "جب ملک میں برطانوی راج تھا تب بھی کسانوں کے خلاف اتنے وحشیانہ مظالم نہیں کیے گئے، جس طرح سے مودی اور یوگی کی حکومت کسانوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details