اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا احتجاج

اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے امبیڈکر پارک سے بھارتیہ کسان یونین کے عہدے دار و کارکنان پیدل جلوس کی شکل میں کلکٹر آفس پہنچے۔

مرادآباد: زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا احتجاج
مرادآباد: زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا احتجاج

By

Published : Oct 1, 2020, 10:21 AM IST

بھارتیہ کسان یونین کے ذمہ داران نے ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم دے کر کسانوں کے خلاف پاس کیے گئے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرادآباد: زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین کے صوبائی سکریٹری ڈاکٹر چرن سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا یہ احتجاج کسانوں کے لیے لائے گئے قانون کے خلاف ہے جب حکومت اقتدار میں آتی ہے تو کسانوں کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں اور بعد میں حکومت ان وعدوں سے مکر جاتی ہے ۔

کسانوں کے خلاف قانون پاس کیے جانے سے کسانوں کے قرض معاف نہیں ہوں گے بلکہ کسان قرض میں اور ڈوب جائیں گے۔ مہاراشٹر حکومت نے کسانوں کے قرض معاف کر دئیے لیکن بی جے پی حکومت اب کسانوں کے خلاف منصوبے بنا رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details