اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کسانوں کا موبائل کمپنی کے خلاف احتجاج

کسان ایکتا سنگھ کے کارکنوں نے موبائل کمپنی ویوو کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ مقامی نوجوانوں کو کمپنی میں ملازمت دی جائے۔

Farmers protest against Vivo Company in noida
Farmers protest against Vivo Company in noida

By

Published : Sep 14, 2021, 8:14 PM IST

کسان ایکتا سنگھ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں چین کی بڑی موبائل کمپنی ویوو کے خلاف احتجاج کیا۔

نوئیڈا: ویوو کمپنی کے سامنے کسانوں کا احتجاج

کسانوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'مینجمنٹ اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نہیں نبھاتی ہے تو بڑے پیمانے پر تحریک شروع ہوگی۔ کسانوں نے اپنے مطالبات ویوو انڈیا کے ایچ آر منیجر کو سونپا۔

کسان ایکتا سنگھ کے کارکن اور عہدیدار آج قومی نائب صدر راجندر نگر سمسپور کی قیادت میں جگن پور میں ویوو کمپنی کے سامنے جمع ہوئے۔ کمپنی پر مقامی لوگوں کو نظرانداز کرنے اور زیادتی کا الزام لگایا گیا۔

تنظیم نے مقامی نوجوانوں کو کمپنی میں ملازمت دینے کا مطالبہ کیا کچھ دوسرے مطالبات بھی کیے گئے۔ تقریبا 30 گاؤں کے کسانوں نے ان کے حوالے سے میمورنڈم پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر میں کسان مہاپنچایت کے بعد جاٹ اور مسلمانوں میں نزدیکیاں بڑھیں

تنظیم کے ضلعی صدر کرشن ناگر نے کہا 'بڑی تعداد میں کمپنیاں گریٹر نوئیڈا اتھارٹی میں واقع ہیں۔ کمپنیوں نے 200 کلومیٹر دور تک بورڈ لگائے ہیں۔ لیکن مقامی نوجوانوں کو لوکل کہہ کر کمپنی سے بھگادیا جاتا ہے۔ جب کہ اتھارٹی نے کسانوں سے روزگار فراہم کرنے کے نام پر کمپنی کو زمین دی۔'

اتھارٹی کے قوانین کے مطابق کمپنیوں کو 40 فیصد مقامی لوگوں کو نوکری پر رکھنا ہوگا لیکن کمپنی مینجمنٹ ایک عرصے سے مقامی لوگوں کا استحصال کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details