اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farmers Protest Against Power Dept: سہارنپور میں کسانوں کا بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج - Protest against power department in Saharanpur

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں محکمہ بجلی کی جانب سے ٹیوب ویل کا کنکشن کاٹنے سے ناراض درجنوں کسانوں نے آج احتجاج کیا اور محکمہ سے مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ Farmers protest against power Department

سہارنپور میں کسانوں کا بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج
سہارنپور میں کسانوں کا بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 4, 2022, 8:55 PM IST

اطلاعات کے مطابق دیوبند کے محلہ اندرون کوٹلہ کے باشندہ 82 سالہ کسان غیوب اپنی زرعی زمین میں فصلوں کی آبپاشی کے لیے ٹیوب ویل لگا رکھے تھے۔ الزام ہے کہ 27 مئی کو محکمہ بجلی کے دو ملازمین نے بغیر بتائے ٹیوب ویل کا بجلی کنکشن کاٹ دیا اور تار اپنے ساتھ لے گئے۔ Farmers protest against power Department

اس سلسلے میں بزرگ نے وزیراعلیٰ سمیت ضلع کے بجلی محکمہ کے اعلیٰ حکام کو بھی خط لکھا، لیکن مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلا۔ بعد ازاں ہفتے کے روز درجنوں کسان معمر غیوب کے ساتھ ان کے ٹیوب ویل والے کھیت پر پہنچے اور بجلی محکمہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

متاثرہ کسان غیوب کے مطابق ان پر محکمہ بجلی کا کوئی بقایا نہیں ہے۔ اس کے باوجود ان کا ٹیوب ویل کنکشن کاٹ دیا گیا۔ اب انہیں آبپاشی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کسانوں نے محکمہ بجلی سے معمر کسان کا بجلی کنکشن جوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details