اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کا بدعنوان افسران کے خلاف احتجاج - افسران و ملازمین کسانوں کا نہ صرف استحصال کر رہے ہیں

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں بھارتی کسان یونین سے وابستہ کسان کلکٹریٹ میں جمع ہوئے اور مختلف مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔

کسانوں کا بدعنوان افسران کے خلاف احتجاج
کسانوں کا بدعنوان افسران کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 1, 2020, 10:59 AM IST

اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دیا۔

رامپور کے افسران و سرکاری ملازمین پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کسانوں کا ایک وفد رامپور کلکٹریٹ پہنچا جہاں انہوں نے بدعنوان افسران کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما عثمان علی پاشا نے کہا کہ ضلع کے افسران و ملازمین کسانوں کا نہ صرف استحصال کر رہے ہیں بلکہ کسانوں کے مفاد میں حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں کو بھی کئی مہینوں تک دبائے رہتے ہیں۔

کسانوں کا بدعنوان افسران کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ جس کی تازہ مثال حکومت کے ذریعہ کسانوں کو پانچ ہارس پاور سے کم کے ٹیوب ویل کنکشن دینے کے اعلانیہ اور حکم نامہ محکمہ توانائی کو جولائی کے مہینے میں بھیج دیا گیا تھا۔ جس کو پانچ مہینے گزر جانے کے بعد بھی محکمہ توانائی جاری نہیں کر رہا ہے۔

عثمان پاشا نے کہا کہ اس سے ان کی منشا واضح طور پر نظر آتی ہے کہ یہ لوگ بغیر بدعنوانی کے کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔ اس موقع پر ژالہ باری اور شدید بارش سے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کے معاوضے کی بھی بات کی گئی۔

کسانوں نے ایک میمورنڈم ایڈشنل ضلع انتظامیہ رام بھرت تیواری کو دیا اور جلد ہی اس پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details