نوئیڈا: اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر پیتامبر شرما کی قیادت کسانوں کا نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (NTPC) دفتر کے باہر احتجاج جاری ہےFarmers protest Against NTPC، کسان اپنے 7 برس پرانے مطالبات کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں۔
اس ضمن میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر پیتامبر شرما نے بتایا کہ 'این ٹی پی سی نے تھرمل پلانٹ لگانے سے قبل 23 گاؤں کی زمین حاصل کی تھی، اور NTPC پلانٹ ریلوے لائن وغیرہ لگائی۔
اس وقت 23 گاؤں کے لوگوں نے NTPC سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں این ٹی پی سی کے ذریعہ بڑھے ہوئے نرخوں پر معاوضہ دیا جائے اور ہر خاندان کے ایک فرد کو نوکری دی جائے۔ لیکن NTPC نے ایسا کرنے سے منع کردیا، جس کو لے کر کسانوں کا احتجاج Farmers protest جاری ہے۔