اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسانوں نے نوئیڈا کی سی ای او کی ارتھی نکالی'

جمعہ کے روز ہزاروں کسانوں نے اتھارٹی کی طرف مارچ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہرولہ مین روڈ پر سی ای او کا جنازہ نکالا۔ ہزاروں کسان رام نام ستیہ کے ساتھ اتھارٹی کے دفتر پہنچے۔

Farmers protest against noida authority
'کسانوں نے نوئیڈا کی سی ای او کی ارتھی نکالی'

By

Published : Nov 1, 2021, 4:13 PM IST

نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے احتجاج کر رہے 81 گاؤں کے ہزاروں کسان جمعہ کے روز دوبارہ اتھارٹی کے دفتر پہنچے۔ احتجاج کرنے والے کسانوں نے اتھارٹی کے دفتر کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا۔ جبکہ ہرولہ روڈ پر سی ای او ریتو مہیشوری کی ارتھی نکالی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں کسانوں کی جان لے چکی سی ای او بھی مردہ ہو چکی ہیں۔ ہم گزشتہ 2 ماہ سے اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن سی ای او سننے کو تیار نہیں۔

جمعہ کے روز ہزاروں کسانوں نے اتھارٹی کی طرف مارچ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہرولہ مین روڈ پر سی ای او کا جنازہ نکالا۔ ہزاروں کسان رام نام ستیہ کے ساتھ اتھارٹی کے دفتر پہنچے۔

بھارتیہ کسان پریشد کے رہنما سکھبیر سنگھ خلیفہ کی قیادت میں کسانوں نے اتھارٹی کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا۔ اتھارٹی اور سی ای او کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ سی ای او کا جنازہ نکالتے وقت کسان بھی بلک بلک کر روتے دیکھے گئے۔ انہوں نے کہاکہ سی ای او اب ہمارے ساتھ نہیں رہیں۔ بہت سے کسان اپنے سینے پیٹتے ہوئے روتے ہوئے سڑک پر مارچ کر رہے تھے۔


حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ہرولہ مین روڈ، نوئیڈا اتھارٹی آفس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔ اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ سمیت کئی سینئر افسران صورتحال کو سنبھالنے میں شامل ہیں۔ کسانوں سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔


دو روز قبل بھی احتجاج کرنے والے کسانوں کے نمائندوں اور اتھارٹی کے افسران کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔ لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details