نوئیڈا میں پولیس اسٹیشن سیکٹر-20 کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی Noida Authorityکے افسر رام چندر نیگی کی شکایت پر کسان ایکتا پریشد کے قومی صدر سکھبیر خلیفہ، مہیش، سدھیر چوہان، آشیش چوہان، انکت، اوم ویر، بیجندر، ادل یادو، ببیتا، سویتا، کیسا، پونم سمیت 42 کو نامزد کیا اور 700 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان رہنماوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اتھارٹی کے خلاف نعرے لگائے اور عمارت کی گیٹ کو تالا لگا کر ملازمین کو یرغمال بنا لیا جبکہ ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی۔ پولیس اس واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
99 دن سے مظاہرہ اور دھرنا:
کسان لیڈر سکھبیر خلیفہ نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی کے اہلکار آمرانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ کسان اپنے جائز مطالبے کو لیکر گذشتہ 99 روز سے اتھارٹی کے روبرو احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے اتھارٹی کے افسران، پولیس پر دباؤ ڈال کر ان کے خلاف مقدمات درج کرنے میں مصروف ہیں۔
کسانوں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان:
انہوں نے کہا کہ کسان مقدمات سے نہیں ڈرتے۔ اگر حکومت کسانوں کو جیل بھیجنا چاہتی ہے تو وہ جیل جانے کو تیار ہیں لیکن جب تک تمام مطالبات کو قبول نہیں کیا جاتا کسان اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔