اترپردیش کے ضلع امروہہ میں زرعی قوانین کی مخالفت میں تحصیل دھنورہ کے گاؤں چندر فارم میں کسانوں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں بی جے پی رہنماؤں کے کچھ نوجوان پوسٹر پھاڑتے نظر آ رہے ہیں۔
چندر فارم کے کسان رہنما راجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ، 'انہوں نے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گاؤں میں پوسٹر پھاڑ دیئے ہیں اور واضح طور پر کہا ہے کہ کوئی بھی بی جے پی کارکن گاؤں میں نہیں آئے، جب تک کہ زرعی قانون واپس نہیں لیا جاتا۔ یہ احتجاج جاری رہے گا۔'
گاؤں کے دوسرے نوجوان بھی یہی کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جب تک کہ تینوں زرعی قوانین واپس نہیں ہوتا ہے، یہ احتجاج جاری رہے گا۔