لکھیم پور واقعہ اور تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاجی مظاہرے میں شدت آ رہی ہے۔ کسان متحدہ کسان محاذ نے لکھیم پور واقعے کے خلاف 18 اکتوبر کو ریل روکو تحریک کا اعلان کیا تھا۔ اسی اعلان کے پیش نظر آج مظفر نگر میں احتجاج کیا گیا۔
مظفرنگر میں ٹرین روک کر احتجاجی مظاہرہ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ریلوے اسٹیشنز پر کسانوں نے ٹرین روک کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس کی ایک بھاری نفری بھی ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی۔
وہیں کسانوں کے ریل روکے جانے سے مسافروں کو بھی کافی پریشانیون کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران مسافر گھنٹوں تک ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے نکلنے کے انتظار میں پریشان رہے۔
یہ بھی پڑھیں: رامپور: کسانوں نے ریل روک تحریک چلائی
ٹرین میں بیٹھے مسافروں سے جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ٹرین روکے جانے سے عام عوام کو ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کسان تنظیموں کو چاہیے کہ حکومت سے اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے کوئی اور طریقہ اختیار کریں تاکہ عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔