رامپور:ریاست اترپردیش کے رامپور میں آج کسانوں نے ضلع افسران کی کسانوں کے خلاف کارروائیوں اور زیادتیوں سے تنگ آکر کلیکٹریٹ پہنچ کر احتجاجی مارچ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے نام اپنے میمورنڈم میں ضلع کے افسران کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔Farmers Protest Against District Administration
Farmers Protest Against District Administration: ضلع افسران کی زیادتیوں کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مارچ بھارتی کسان یونین امباوت Bhartiya Kisan Union Ambawat سے وابستہ کسانوں نے آج کلیکٹریٹ پہنچ کر احتجاجی مارچ کیا۔ یہ احتجاجی مارچ کسان یونین کے ضلع صدر حنیف وارثی کی قیادت میں رامپور کے امبیڈکر پارک سے شروع ہوا اور کلیکٹر کے دفتر پہنچا۔ اس دوران کسانوں نے اپنے مطالبات کے لئے نعرے بلند کئے۔ کسان رہنما حنیف وارثی نے کہا کہ رامپور کی رودر بلاس چینی مل خستہ حال ہو گئی ہے۔ ہر برس 50 سے 60 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رامپور کی رودر بلاس چینی مل کی تزئین کاری کی جائے۔ انہوں نے اپنا دوسرا مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ عام منصوبہ بندی کے تحت نلکوپوں کے لئے کسانوں کو رقم ملتی تھی جو کافی وقت سے نہیں حاصل ہوئی ہے۔ تیسرا انہوں نے یہ بتایا کہ سی بی ایس ای اسکولوں کی منمانی Arbitrariness of CBSE schools عروج پر ہے لیکن ضلع کے افسران اس معاملہ میں کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے۔
کسان رہنما نے ایس ڈی ایم سے مخاطب ہوکر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک غریب انسان اگر اپنے کھیت میں مٹی کی ٹرالی لیکر جاتا ہے تو آپ اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں کرتے ہیں لیکن سی بی ایس ای اسکولوں میں منمانی فیسیں لی جاری ہیں۔ کورس اور یونیفارم کے نام پر رقم وصولی جا رہی ہے، اس لئے آپ لوگ آئین اور قانون کے دائرے میں کام کریں۔ Bhartiya Kisan Union Ambawat Protest
یہ بھی پڑھیں؛ Farmers Protest Against Substandard Fertilizer: غیر معیاری کھاد کے خلاف کسانوں کا احتجاج
حنیف وارثی نے کسانوں کو مفت بجلی کنیکشن Free Electricity To Farmers اور ریاستی حکومت کی جانب سے 300 یونٹ مفت بجلی کا بھی مطالبہ کیا۔ کسان رہنما نے ملزم کی جگہ ملزم کے اہل خانہ کو گرفتار کئے جانے کی بھی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے یہ غنڈہ گردی بند ہونی چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے بے جا وصولی کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے کسان اب اس کو مزید برادشت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی کے نام ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دینے کے بعد احتجاجی مظاہرہ اختتام پزیر ہوا۔ Farmers Protest Against District Administration