بھارتی کسان یونین ٹکیت کی قیادت میں اترپردیش میں کسان سراپا احتجاج کر رہے ہیں۔ اپنی مختلف مانگوں کو لیکر رامپور کے کاشتکار گذشتہ دو روز سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے کلکٹریٹ کے احاطے میں غیر معینہ مدت تک کے لیے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت کسانوں سے وعدے کرکے مکر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوگی جی اور ان کی انتظامیہ مسلسل کسانوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ کسانوں کو ان کی لاگت کی صحیح رقم نہیں دی جا رہی ہے۔