نوئیڈا: متحدہ کسان مورچہ نے حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے نعرے لگائے۔ ضلع مجسٹریٹ کے کمرے کے باہر کسانوں اور پولیس کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ بعد ازاں، ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے کسانوں کے درمیان بیٹھ کر بات چیت کی اور میمورنڈم لیا Farmers Protest against Agni path scheme in Noida۔
اگنی پتھ اسکیم Agni path scheme کے خلاف احتجاج میں کسان علی الصبح کلکٹریٹ پہنچے اور دھرنے کے مقام پر بیٹھ گئے۔ کافی دیر بعد اے ڈی ایم ڈاکٹر نتن مدن میمورنڈم لینے کسانوں کے پاس پہنچے۔ کسانوں نے انہیں میمورنڈم دینے سے انکار کر دیا۔ ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے پر اڑے رہے۔ ناراض کسانوں نے مین گیٹ پر احتجاج شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد ناراض کسان ضلع مجسٹریٹ کے کمرے میں جانے کی ضد کرنے لگے۔ کسانوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس کی مزید نفری موقع پر طلب کر لی گئی۔ ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا ہریش چندر بھی پہنچ گئے۔ جب کسان ضلع مجسٹریٹ کے کمرے کی طرف بڑھے تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی اپنے دفتر سے باہر آئے اور کسانوں کو ہو سکون کرایا۔