واضح ہو کہ کسان تنظیموں نے سنیچر کو ملک کے تمام ٹول پلازہ پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی کے پیش نظر بارہ بنکی کے شہابپور اور احمدپور ٹول پلازہ پر پولیس نے چاک چوبند انتظام صبح سے کر رکھا تھا۔
ٹول پلازہ سے تقریباً 500 میٹر پولیس کی جانب سے بیریر بنائے گئے۔ اس کے علاوہ ٹول پلازہ پر بھی کثیر تعداد میں پولیس کے ساتھ مجسٹریٹ تعینات کئے گئے۔
یہی نہیں ٹول پلازہ کے آس پاس مسلسل پولیس کی ایک گاڑی گشت کر رہی تھی۔ دن بھر پولیس کے اعلیٰ افسران دونوں ٹول پلازہ کا معائینہ کر رہے تھے اور تمام پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایات فراہم کرتے رہے، جس کا نتیجہ یہ رہا کہ ٹول پلازہ پر حزب معمول گاڑیاں نکلتی رہیں۔