ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں بھارتی کسان یونین کے کارکنان مظفر نگر میں 5 ستمبر کو ہونے والی مہاپنچائت کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کسان رہنما رادھے شیام نے کہا کہ 'زرعی قوانین کے خلاف 9 ماہ سے کسان تحریک چلا رہے ہیں۔ جب تک ان تینوں قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا تب تک کسانوں کی تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں کسان مظفر نگر پہنچ رہے ہیں۔
رادھے شیام نے کہا کہ مظفر نگر میں کسانوں کی 5 ستمبر کو مہاپنچایت ہے۔ جس کے لئے ہر ضلع سے کثیر تعداد میں کسان مظفر نگر پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان تحریک کو مضبوطی کے ساتھ چلانے میں رامپور کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ کسانوں کی یہ تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔