اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: کسانوں نے ٹول پلازہ پر قبضہ کیا - ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عمیش مشرا

ضلع امروہہ کے رجب پور پولیس اسٹیشن علاقے میں بھارتیہ کسان یونین آسلی نے اپنے احتجاج کے دوران ٹول پلازہ پر قبضہ کیا۔

farmer protest in amroha
امروہہ: کسانوں نے ٹول پلازہ پر قبضہ کیا

By

Published : Dec 12, 2020, 5:20 PM IST

کسان یونین نے ٹول پلازہ سے تمام گاڑیوں کو بغیر ٹیکس دیئے ہی جانے دیا، موقع پر پہنچی پولیس کو کسان رہنماؤں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں کسانوں نے بھارتیہ کسان یونین آسلی کے قومی نائب صدر سریندر سنگھ کی سربراہی میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

بھارتیہ کسان یونین آسلی کے کارکنان نے رجب پور پولیس اسٹیشن علاقے میں بنائے گئے ٹول پلازہ پر قبضہ کرلیا اور ٹول پلازہ سے گزرنے والی گاڑیوں کے لیے ٹول فری کردیا، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔

امروہہ: کسانوں نے ٹول پلازہ پر قبضہ کیا

ٹول پلازہ کاشتکاروں کے قبضے میں کافی وقت تک رہا۔ جس کے بعد امروہہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عمیش مشرا موقع پر پہنچے اور کسانوں سے بات کی، جس کے بعد کسانوں نے ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دیا۔

دوسری جانب پولیس نے امروہہ کے کسان رہنما اور بھارتیہ کسان یونین بھنو کے قومی نائب صدر دیواکر چودھری کو اُن کے گھر میں نظر بند کر دیا۔

کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج مسلسل جاری رہے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے لیے یہ قوانین کالے قانون کے مترادف ہے ، جب تک یہ قوانین واپس نہیں لیے جاتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details