اترپردیش کے ضلع سنبھل کے کئی علاقوں میں کی جانے والی کھیتی میں مینتھا کی فصل رواں برس پیداواراچھی ہوئی ہے، جس سے اس کے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر ہے۔
مینتھا کی اچھی پیداوار سے کاشتکاروں میں خوشی - سمبھل میں بھی مینتھا کی کھیتی
ملک وبیرون ملک میں دوائیوں میں استعمال ہونے والا مینتھا پیپرمن کی کھیتی بھارت میں مختلف مقامات پر کی جاتی ہے، ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں بھی مینتھا کی کھیتی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔
![مینتھا کی اچھی پیداوار سے کاشتکاروں میں خوشی مینتھا کی اچھی پیداوار سے کاشتکاروں میں خوشی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7425355-32-7425355-1590977255602.jpg)
مینتھا کی اچھی پیداوار سے کاشتکاروں میں خوشیمینتھا کی اچھی پیداوار سے کاشتکاروں میں خوشی
مینتھا کی کھیتی پوری طرح سے تیار ہوچکی ہے کھیت میں تیار ہوئے مینتھا کو کاٹ کر بوائلر میں زیادہ درجہ حرارت پرابالا جاتا ہے، اور اس کے بعد اس سے نکلنے والے تیل کو ملک کے کئی شہروں کے علاوہ بیرون ملکوں بھی بھیجا جاتا ہے۔
یہاں تک کہ مینتھا کا تیل حکومت بھی خریدتی ہے، اس کھیتی کو کرنے کے لیے حکومت بینکوں سے لون اور کئی منصوبوں کے تحت مینتھا کاشتکاروں کو پیسہ دیتی ہے، ضلع سنبھل میں مینتھا تیل کا کافی بڑا بازاربھی موجود ہے۔
Last Updated : Oct 25, 2022, 10:46 AM IST