اتر پردیش نوئیڈا کے دادری سے گزر رہے ریلوے کوریڈور ڈی ایم آئی سی Railway Corridor DMIC اور ڈی ایف سی سی سے متاثر کسانوں کے وفد نے کسان ایکتا سنگھ کے قومی خزانچی منیش بھاٹی کی قیادت میں راشٹریہ لوک دل RLD کے صدر جینت چودھری سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ان لوگوں نے جینت چودھری کو بتایا کہ علاقے کے کسانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور ان کے حقوقِ چھینے جا رہے ہیں۔ کہیں کوئی سنوائی بھی نہیں ہو رہی ہے۔ اس دوران کسانوں نے جینت چودھری کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ہے۔
منیش بھاٹی نے جینت چودھری کو بتایا کہ ڈی ایم آئی سی اور ڈی ایف سی سی سے متاثر کسان 2013 کے نئے اراضی حصول قانون کے تحت معاوضہ اور ملازمت وغیرہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔