اردو

urdu

By

Published : Jan 29, 2021, 3:35 PM IST

Updated : Jan 29, 2021, 10:58 PM IST

ETV Bharat / state

مظفر نگر: کسانوں کی مہا پنچایت میں عوام کا ہجوم

قومی دارالحکومت دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہوئے پُرتشدد واردات کے بعد کسانوں کی تحریک نئے موڑ پر آگئی ہے۔

کسان مہاپنچائیت کا آغٓاز
کسان مہاپنچائیت کا آغٓاز

بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کی حمایت میں اتر پردیش کے مظفر نگر کے جی آئی سی میدان میں کسانوں کی مہا پنچایت ہوئی، اس پنچایت میں کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کسانوں کی پنچایت کو دیکھتے ہوئے دن بھر ضلع انتظامیہ الرٹ رہی ۔ مہاپنچایت کے مقام کو جی آئی سی میدان کو چھاونی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

مہاپنچایت میں شامل ہوئے کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی تو کسانوں کی تحریک آگے بھی جارہے گی۔

وہیں، ضلع انتظامیہ کے اعلی حکام بھی پنچایت اور پنچایت کے بعد کے حالات پر نظر رکھ رہے ہیں۔ مقامی افسر امیت کمار کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر یہاں پر پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں کی تعینات کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 29, 2021, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details