اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: مہاپنچایت میں کسانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

مظفرنگر میں کل ہونے والی مہاپنچایت میں شامل ہونے کے لیے مختلف ریاستوں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

By

Published : Sep 4, 2021, 6:24 PM IST

farmers from different states started coming from mahapanchayat
مظفرنگر: مہاپنچایت میں کسانوں کی آمد کا سلسلہ شروع

اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے گورنمنٹ گراؤنڈ میں کل ہونے والی کسان مہاپنچایت کے لیے کسانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مہاپنچایت میں مختلف ریاستوں سے تقریباً دس لاکھ سے زائد کسانوں کی شرکت متوقع ہے۔ متحدہ کسان محاذ کی کال پر یہ مہا پنچایت مظفرنگر میں منعقد ہوگی۔

ویڈیو

کسانوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔ مہا پنچایت میں آنے والے کسانوں کے لیے پارکنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ اور دیگر سہولیات کا انتظام ہے۔ مہاپنچایت میں سکیورٹی کے بھی معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران مسلسل گراؤنڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈوگ اسکوایڈ اور بم کو ناکارہ بنانے والا یونٹ بھی گراؤنڈ کے چپے چپے پر نگرانی بنائے ہوئے ہیں۔ اس گراؤنڈ میں ایک لاکھ کے قریب کسانوں کے بیٹھنے کا انتظام ہے، تاہم گراؤنڈ کے دو کلومیٹر کے دائرے میں لاؤڈ-اسپیکر لگائے گئے ہیں۔ وہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ جو لوگ گراؤنڈ نہیں پہنچ پائے وہ وہیں سے کسان رہنماؤں کے خطاب کو سن سکے۔

اس سلسلے میں متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے ہر کسان یونین کے رضاکار نے بتایا کہ کل ہونے والی مہاپنچایت کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ رضاکار اس مہا پنچایت کے نظام کو بنائے رکھنے کے لیے کڑی محنت کر رہے ہیں۔ میڈیکل ٹیمیں لگائی گئی ہے۔ کھانے کی اشیاء تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ پارکنگ کا بھی نظم ہے۔ جس سے کی آنے والے کسان بھائیوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details