سہارنپور میں پرالی جلانے پر انتظامیہ کے ذریعہ بڑا جرمانہ عائد کرنے پر کسانوں میں ہلچل مچ گئی ہے وہیں اعلیٰ افسران اس طرح کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہے پٹواری اور متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کیا ہے۔
ڈپٹی زراعت ڈائریکٹر رام جتن مشرا نے بتایا کہ 'این جی ٹی کے احکامات میں پرالی جلانے پر ڈھائی ہزار سے پندرہ ہزار روپے کا تک جرمانہ اور جیل کی سزا ہے، وہیں متعلقہ محکمہ کے ذمہ دار افسران کو تین ماہ کی جیل یا دس ہزار روپیہ کے جرمانہ کی سزا ہے۔