اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم نے بھوک ہڑتال ختم کی ہے، لیکن مطالبات نہیں چھوڑے ہیں: یوگیس - اردو نیوز نوئیڈا

زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ 5 دنوں سے نوئیڈا ۔ چلہ دہلی سرحد پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے بھارتیہ کسان یونین کے صوبائی صدر یوگیش پرتاپ، اتر پردیش کے نائب صدر ڈاکٹر ترون شرما و دیگر کسانوں نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

farmers ended hunger strike against new farm laws
ہم نے بھوک ہڑتال ختم کی ہے، لیکن مطالبات نہیں چھوڑے ہیں: یوگیس

By

Published : Dec 17, 2020, 8:43 PM IST

اس موقع پر یوگیش پرتاپ نے کہا کہ ہم نے بھوک ہڑتال ختم کی ہے، لیکن مطالبات نہیں چھوڑے ہیں۔ ہم اپنے مطالبات اور موقف سے پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ نوئیڈا چلہ سرحد پر زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ 17 دنوں سے احتجاج اور مظاہرہ جاری ہے۔ اس دھرنے اور احتجاج کے دوران گزشتہ پانچ دنوں سے بھارتیہ کسان یونین کے اترپردیس کے صدر یوگیش پرتاپ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔

کسان ساتھی اور پولیس انتظامیہ مسلسل بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کر رہی تھی، آج ان کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے یوگیش پرتاپ نے بھوک ہڑتال ختم کر دی، لیکن اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں رکنے والے ہیں جب تک کالے زرعی قوانین کی منسوخی نہیں ہوتی تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:

احتجاج کرنا کسانوں کا حق:سپریم کورٹ

یہ آر پار کی لڑائی ہے جب تک زرعی قوانین واپس نہیں لیتی تب تک تحریک اسی شدت سے جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details