اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاک لگنے سے کسان ہلاک - تلی کی فصل

ریاست اترپردیش کے ضلع ہمیرپور میں ہائی وولٹیج وائر کی زد میں آجانے سے ایک کسان ہلاک ہوگیا، کسان اپنی فصل کو سکھانے کے لیے برسوں سے بند پڑے ہسپتال کی چھت پر گیا تھا۔

شاک لگنے سے کسان ہلاک

By

Published : Oct 8, 2019, 10:23 PM IST

جریا پولیس اسٹیشن کے عمریا گاؤں میں ایک کسان اپنے تلی کی فصل کو برسوں سے بند پڑے ہسپتال کی چھت پر سکھانے کے لیے ڈال رہا تھا، ہسپتال کی چھت پر ہائی وولٹیج وائر کی لائن نکلی ہوئی تھی، جس کی زد میں آ جانے سے کسان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

شاک لگنے سے کسان ہلاک

کسان کی موت کی اطلاع ملنے پر گاؤں کے لوگ وہاں پہنچے اور اس کو بچانے کے لیے ہسپتال لے گئے لیکن تب تک کسان کی موت ہوچکی تھی۔ ہلاک ہوئے کسان کا نام سنتوش راجپوت (32) تھا، اس کے ہلاک ہونے کی خبر ملتے ہی اس کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ۔

کسان سنتوش کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں گھر کے مکھیاں کی دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد اس کی اہلیہ اور بچوں کی روٹی کا انتظام کیسے ہوگا اس کو لے کر اہل خانہ کافی فکرمند ہے، ہسپتال کی چھت پر فصل ڈالنے کی وجہ سے اس کو حکومت کی طرف سے بھی کوئی مدد ملنے کی گنجائش نہیں ہے_

ABOUT THE AUTHOR

...view details