نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اس کے پیش نظر نوئیڈا ڈی این ڈی بارڈر پر ٹریفک نظام درہم برہم ہے۔ ہزاروں گاڑیاں جام میں پھنسی ہوئی ہیں۔
ڈی این ڈی بارڈر کے علاوہ کسان تنظیموں کے کارکنان نے دہلی جانے والے تمام سڑک کو بند کردئے ہیں۔ این سی آر میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ تمام ایکسپریس وے اور ہائی ویز پر پولیس کی بڑی تعداد تعینات ہے۔