اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کسان مظاہرین پر لاٹھی چارج کے خلاف قومی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت - National Human Rights Commission

گوتم بدھ نگر کے 81 گاؤں کے ہزاروں کسان نوئیڈا اتھارٹی سے اپنے مطالبات کے لیے گزشتہ 43 دنوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ 11 اکتوبر کو مظاہرین مشتعل ہوگئے اور ہجوم نے نوئیڈا اتھارٹی آفس کے گیٹ کو تالا لگا دیا۔

نوئیڈا اتھارٹی گھیراؤ معاملہ: کسانوں نے قومی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج کی
نوئیڈا اتھارٹی گھیراؤ معاملہ: کسانوں نے قومی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج کی

By

Published : Oct 13, 2021, 5:57 PM IST

گذشتہ 11 اکتوبر کو 81 گاؤں کے ہزاروں کسانوں کی جانب سے نوئیڈا اتھارٹی کے گھیراؤ کے دوران پولیس لاٹھی چارج اور تشدد کے خلاف کسان رہنماؤں نے قومی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

کسان رہنما سکھبیر خلیفہ کی طرف سے دی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 'پولیس انتظامیہ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور کسانوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی۔ پولیس نے غیر قانونی طور پر کسانوں پر لاٹھی چارج کیا جس میں 10 سے زائد کسان زخمی ہوئے۔

نوئیڈا اتھارٹی گھیراؤ معاملہ: کسانوں نے قومی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج کی

شہر نوئیڈا کے سیکٹر 20 تھانہ علاقے میں اتھارٹی کے ایک افسر کی تحریری شکایت پر 1500 سے زائد کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

حالانکہ کسانوں نے اپنی شکایت سیکٹر 20 تھانے میں دی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اب کسان رہنما سکھبیر خلیفہ نے پورے معاملے کے بارے میں قومی انسانی حقوق کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے نوئیڈا کے اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ اور دیگر پولیس اہلکاروں پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سکھبیر خلیفہ نے کہا کہ 'اے ڈی سی پی کی قیادت والی پولیس نے نہتے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ یہاں تک کہ خواتین کو بھی نہیں بخشا گیا۔ ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ اس دوران 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ کسان راجندر یادو کا گھٹنے توڑ دیا گیا جبکہ ایک اور ساتھی اشوک چوہان کا ہاتھ توڑ دیا۔ نوئیڈا پولیس اس سب کی ذمہ دار ہے۔'

انہوں نے پولیس پر یکطرفہ کارروائی کا الزام بھی عائد کیا۔ خلیفہ نے کہا ہے کہ پریشان کسانوں نے نوئیڈا کے سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن میں شکایت دی لیکن ابھی تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جبکہ اتھارٹی کے افسر کی شکایت پر 1500 سے زائد مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: کسان تحریک میں شدت سے انتظامیہ کو تشویش

واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کے 81 گاؤں کے ہزاروں کسان نوئیڈا اتھارٹی سے اپنے مطالبات کے لیے گزشتہ 43 دنوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ 11 اکتوبر کو مظاہرین مشتعل ہوگئے اور ہجوم نے نوئیڈا اتھارٹی آفس کے گیٹ کو تالا لگا دیا۔

کسانوں کو روکنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑ دی تھی۔ دوسری جانب کسانوں کا کہنا ہے کہ 'پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details