اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھیم پور کھیری معاملے میں کسانوں کا کینڈل مارچ - حکومت کسانوں کے ساتھ مسلسل نا انصافی کر رہی ہے

رامپور میں کسانوں نے لکھیم پور کھیری میں جاں بحق ہوئے کسانوں کو انصاف دلانے کے غرض سے کینڈل مارچ مارچ نکالا اور خراج عقیدت پیش کی۔

لکھیم پور کھیری معاملے میں کسانوں کا کینڈل مارچ
لکھیم پور کھیری معاملے میں کسانوں کا کینڈل مارچ

By

Published : Oct 13, 2021, 10:15 AM IST

Updated : Oct 13, 2021, 12:03 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں کسانوں نے لکھیم پور کھیری میں جاں بحق ہوئے کسانوں کو انصاف دلانے کے غرض سے کینڈل مارچ مارچ نکالا اور خراج عقیدت پیش کی۔

ویڈیو

کینڈل مارچ کے دوران کسان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ مسلسل نا انصافی کر رہی ہے۔ لکھیم پور کھیری میں شہید ہونے والے کسانوں کے کنبے کو اب تک انصاف سے محروم ہیں جبکہ قصوروار حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

وہیں کسان یونین امباوت کے صوبائی سکریٹری کامران شاہ خاں نے اس معاملے کی غیر جانبداری سے جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ کے سٹنگ جج کے ذریعہ چلنا چاہئے نہ کسی ریٹائرڈ جج کے تحت۔

کسان یونین امباوت کی خاتون رہنماء نذرانہ بیگم نے لکھیم پور کھیری میں جاں بحق ہونے والے کسانوں سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جس طرح سے کسانوں کے ساتھ بے روخی اختیار کر رہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی من کی بات تو کرتے ہیں لیکن حیرت ہوتی ہے کہ اس ملک کو اناج دینے والے کسانوں کو بری طرح روند دیا جاتا ہے اور وزیر مودی ایک پر ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔

Last Updated : Oct 13, 2021, 12:03 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details