گریٹر نوئیڈا: لیز بیک کی زمین سے متعلق ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے خلاف آج کسان سنگھرش سمیتی کے بینر تلے تقریبا 50 گاؤں کے سیکڑوں کسانوں نے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کا محاصرہ کیا ہے۔ جس میں کسان خواتین اور بزرگ کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
اس دوران احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت کی جانب سے ایس آئی ٹی رپورٹ کو منسوخ نہیں کیا جاتا محاصرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریباً ایک سو کسانوں نے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کسان شنگھرس سمیتی کے ترجمان منویر بھاٹی نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ کے درمیان دیہی علاقے کے کئی گاؤں میں پنچایتوں کا انعقاد کرکے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کا محاصرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اتھارٹی سرمایہ داروں کو زمین دے رہی ہے اور کسانوں کی آبادی اور منصوبے کو ختم کرنے کی بات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجوادی پارٹی اور اور بہوجن سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں کسانوں کی جانب سے بڑی جدوجہد کے بعد یہ حقوق حاصل ہوئے تھے، جسے اتھارٹی نے برباد کردیا۔
واضح رہے کہ 2300 لیز بیک کیس کی تحقیقات کے لئے حکومت نے ایس آئی ٹی کی تشکیل دی ہے۔ جس نے حال ہی میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں حکومت سے یہ سفارش کی گئی ہے کہ لیز بیک حاصل کرنے والے کسانوں کو آبادی کے پلاٹوں اور رہائشی اسکیموں میں حاصل شدہ اراضی کے بدلے ریزرویشن کا فائدہ نہیں دیا جائے۔ جس کے بعد کسان ناراض ہیں۔