اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں نے رکن پالیمان کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر کے ناراضگی کا اظہار کیا

ناراض کسانوں نے نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر علاقے سے بی جے پی رکن پالیمان ڈاکٹر مہشی شرما کی رہاش گاہ پر محاصرہ کر کے احتجاج کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک رکن پالیمان اپنے کمرے سے باہر نکل کر کورونا کے وقت لوگوں کی مدد نہیں کرتے ہیں اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

condition of the district is deteriorating_vis_up_noida_upur10010
کسانوں نے رکن پالیمان کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر ناراضگی کا اظہار کیا

By

Published : May 6, 2021, 9:27 AM IST

نوئیڈا کورونا سے حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ حالات بے قابو ہیں اور نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ نمائندگان غائب ہیں، انہی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین نے گوتم بودھ نگر کے رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما کے گھر کا محاصرہ کرنے کا اعلان کیا۔

ممبر پالیمان کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کسان

جس کے بعد بڑی تعداد میں بھارتیہ کسان یونین کے کارکن بدھ کی صبح نوئیڈا میں واقع ڈاکٹر مہیش شرما کے کیلاش ہسپتال پہنچے۔ نوئیڈا پولیس کی نفری پہلے ہی پہنچ چکی تھی جس کے بعد کسانوں اور پولیس کے درمیان دیر تک بات چیت ہوتی رہی۔

مزدور میڈیا انچارج سنیل پردھان نے بتایا کہ ضلع کی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ لیکن ڈاکٹر مہیش شرما کو کچھ پتہ نہیں ہے۔ ویڈیو جاری کر کے وہ لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ کیسے زندہ رہنا ہے۔ لیکن ان لوگوں کے لیے کیا کریں جو تڑپتے ہوئے اپنے کنبے کے سامنے مر رہے ہیں۔

بطور رکن پارلیمنٹ انہیں اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنا نہیں چاہیے۔ انہیں میدان میں لانے کے لیے ان کا محاصرہ کیا گیا ہے تاکہ سچائی سے روبرو ہوں۔ کیلاش ہسپتال میں ہی ملاقات کر کے ہم نے احتجاج درج کرایا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت کسان، مزدور اور عام آدمی بغیر کسی طبی امداد کے تڑپ کر مر رہے ہیں۔

دوسری طرف رکن پارلیمان اپنی رہائش گاہ میں آرام سے بیٹھے ہیں۔ عام آدمی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔
میرٹھ ڈویژن کے صدر اور بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان پون کھٹانہ نے کہا ہے کہ جب تک ڈاکٹر مہیش شرما گھر سے باہر نہیں آئیں گے اور عوام کی خدمت نہیں کریں گے تب تک ان کی رہائش گاہ کا محاصرہ آگے بھی جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details