ناگر کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے ہے لیکن کسان ان کے فریب میں نہیں آئے اور ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی، وہیں کچھ کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کا گیٹ عارضی طور پر بند کر دیا۔
کسان عام لوگوں کو اتھارٹی کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی۔ دراصل کسان اپنے مختلف مطالبات کو لے کر گزشتہ 84 دنوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے مرکزی گیٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کا گیٹ بند کر دیا اور عام لوگوں کو جانے سے روک دیا۔یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ کو عارضی طور پر بند کیا تھا۔