اردو

urdu

ETV Bharat / state

Noida Farmers Protest: کسانوں نے رکن اسمبلی پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا - نوئیڈا میں احتجاج

دو ماہ سے زیادہ عرصے سے نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسان اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج (Farmers Protest) کر رہے ہیں۔ کسانوں نے رکن اسمبلی پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

Noida Farmers Protest: کسانوں نے رکن اسمبلی پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا
Noida Farmers Protest: کسانوں نے رکن اسمبلی پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا

By

Published : Nov 24, 2021, 3:56 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں کسان اپنے مطالبات کو لے کر گزشتہ دو ماہ سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج Protest Against Noida Authority کر رہے ہیں۔ کسانوں نے اب سختی دکھاتے ہوئے نوئیڈا کے رکن اسمبلی اور راج ناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

Noida Farmers Protest: کسانوں نے رکن اسمبلی پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا

خواتین نے بھی اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہزاروں کسانوں نے رکن اسمبلی کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ حال ہی میں کسانوں نے علاقے کے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما MP Mahesh Sharma کی رہائش گاہ کا بھی گھیراؤ کیا تھا۔ اسی کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے پیش نظر رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔

شدید نعرے بازی کے بعد بالآخر رکن اسمبلی کو گھر سے باہر آنا پڑا اور ایک بار پھر انہوں نے ہجوم کو یقین دہانی کرائی۔ پنکج سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی CM Yogi سے کسانوں کے ہمراہ لکھنؤ میں بات کریں گے۔

وہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ اس کا فیصلہ نوئیڈا میں ہی ہونا چاہیے۔ اس سے پہلے بھی رکن اسمبلی نے وقت کا تعین کیا تھا لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوسکا۔ وعدہ خلافی سے ناراض کسانوں نے ان کی رہائش کا گھیراؤ کیا۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے، اسی طرح عوامی نمائندوں و دیگر کے خلاف گھیراؤ اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پنکج سنگھ نے تقریباً چار دن پہلے ان کسانوں سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران پنکج سنگھ نے یقین دلایا تھا کہ جلد ہی کسانوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ پنکج سنگھ نے صنعت کی ترقی کے وزیر ستیش مہانا سے بھی بات کی لیکن سب محض وعدے تک ہی محدود رہا۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ جب تک ان کے تمام مسائل حل نہیں ہوتے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پنکج سنگھ سے پہلے کسانوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما کے گھر کا بھی گھیراؤ کیا تھا۔

کسانوں کی تحریک (Farmers Movement) کی قیادت کرنے والے بھارتیہ کسان پریشد کے صدر سکھویر خلیفہ نے کہا تھا کہ 'اتھارٹی کسانوں کو ان کے گھر چھین کر بے گھر کر رہی ہے، ان کی اپنی زمین کا مالک بھی اتھارٹی بن گیا ہے۔ یکم ستمبر سے دھرنا دے رہے ہیں، لیکن اس کا کوئی سود مند نتیجہ نہیں نکلا۔ حکومت اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Protest in Noida: کسانوں نے کہا، حکومت ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی

وہیں اس مظاہرے کے دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اب تک 1000 سے زائد کسانوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔ اس پر کسانوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ ہمارے خلاف جتنے بھی مقدمات درج کر لے لیکن ہم پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ جب تک نوئیڈا اتھارٹی ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کرتی، یہ احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details