اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lakhimpur Kheri Case مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا 75 گھنٹے کا احتجاج - متحدہ کسان محاذ

اترپردیش کے متعدد اضلاع میں متحدہ کسان محاذ کی کال پر مرکزی وزیر اجے کمار ٹینی کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جارہا ہے۔ Demand sacking of Union Minister Ajay Mishra Teni

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 19, 2022, 7:22 PM IST

Updated : Aug 19, 2022, 9:17 PM IST

مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے لکھیم پور معاملے میں مرکزی وزیر اجے کمار ٹینی کو برخاست کرنے کے مطالبے پر بھارتیہ کسان یونین نے ضلع کلیکٹریٹ میں 75 گھنٹے کا احتجاج شروع کیا ہے۔ وہیں مظفرنگر کے ضلع کلیکٹریٹ میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں کسانوں نے لکھیم پور معاملے میں اجے کمار ٹینی کی برخاستگی کے لیے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Farmers begin 75 hour protest in Muzaffarnagar

بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر سوبودھ شرما نے بتایا کہ لکھیم پور میں متحدہ کسان محاذ کی کال پر بھاریہ کسان یونین نے لکھیم پور کے مرکزی وزیر اجے کمار ٹینی کی برخاستگی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کی لکھیم پور میں کسانوں کو انصاف ملے اور مرکزی وزیر اجے کمار ٹینی کو برخاست کیا جائے۔ واضح رہے کہ لکھیم پور معاملے پر اس سے قبل بھی بھارتیہ کسان یونین نے احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لکھیم پورتشدد، کسانوں نےمرکزی وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

Last Updated : Aug 19, 2022, 9:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details