اردو

urdu

By

Published : Mar 25, 2020, 8:53 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ملک کے عوام کا پیٹ بھرنے کے لئے کسان کھیت میں

ملک میں کووڈ-19 کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے تحت لوگوں کو گھروں میں رہنا ہے، تاکہ عوام کووڈ-19 کے خطرے سے محفوظ رہ سکے۔ لیکن کسان کی اپنی مجبوری ہے کہ اگر وہ گھروں میں بیٹھا تو ملک کے عوام کا پیٹ بھرنا مشکل ہوگا۔

ملک کے عوام کا پیٹ بھرنے کے لئے کسان کھیت میں
ملک کے عوام کا پیٹ بھرنے کے لئے کسان کھیت میں

یہی وجہ ہے کہ ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کسان کووڈ-19 کے خطرے کے باوجود بے خوف ہوکر کام کر رہے ہیں، حالانکہ انتظامیہ نے کسانوں کے کام پر پابندی نہیں لگائی ہے۔ ہاں انہیں حفاظتی اقدام کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ ضرور دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن کے پہلے دن ای ٹی وی بھارت نے بارہ بنکی کے جہانگیرآباد روڈ پر واقع اترورہ گاؤں کا معائنہ کیا۔ یہاں کسان کھیتوں میں فصل تیار کرتے، لگاتے اور کام کرتے نظر آئے۔

گفتگو کے دوران کسان کووڈ-19 کے خطرے سے بے خوف نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آنا جانا چھوڑ دیا ہے اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کر رہے ہیں، لیکن کھیتی نہیں چھوڑ سکتے کیوںکہ اس سے ان کا اور ملک کے عوام کا پیٹ بھرنا ہے، کچھ کسان ایسے بھی تھے جن کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانی بھی ہو رہی ہے۔ جگہ۔ جگہ ناکہ بندی کو وجہ سے انہیں کھیتی کی استعمال کی ضروری اشیاء نہیں مل رہی ہے۔

وہیں انتظامیہ نے بھی واضح کر دیا ہے کہ کھیتی پر کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن کسان تحفظ کا انتظام ضرور کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details